سرگودھا(آن لائن)سرگودھا سٹیڈیم کے تمام گیٹ اتار دیے گئے، مین گیٹ کی جانب سے سٹیڈیم میں داخل ہونے والے راستے کو مزید بڑا کرنے کے لئے دیواریں گرا دی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی مشاورت سے سٹیڈیم کے تمام گیٹ اتار دیے گئے اسی طرح مرکزی سٹیڈیم کی طرف آنے والے رستے کو مزید بڑا کرنے کے لئے دیواریں بھی گرا دی ہیں جو بعد
ازاں ضلعی قیادت ان دیواروں اور اتارے جانے والے گیٹ تعمیر و نصب کروانے کی پابند ہوگی، شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔جبکہ عمران خان جمعہ کو سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر مصحف اےئر بیس پر لینڈ کریں گے، ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیخ رشید احمد، نعیم الحق ہوں گے، جب کہ سرگوھا سٹیڈیم میں بنائے جانے والے سٹیج پر صرف انہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی