مریدکے ( این این آئی) گردہ سکینڈل کے بعد انسانی جسم کے مختلف اعضاء چوری کرنے والے خطرناک گروہ کا انکشاف ہوا ہے ، بینائی سے محروم نوجوان کے علاج کے بہانے جسم کے اعضاء چوری کر کے اسے عمر بھر کے لئے معذور کر دیا گیا ،آواز بند رکھنے کے عوض نوجوان کے والدین کو بھاری رقم کی پیشکش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گردہ چوری کا خوفناک سیکنڈل سامنے آنے اور کئی افراد
کے پکڑے جانے کے بعد بے سہارا اور معذور افراد کو علاج کے بہانے لیجا کر انکو جسم کے اہم اعضاء سے محروم کرنے والے گروہ کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔مریدکے کی آبادی سلطان پارک گلی نمبر15کا رہائشی بینائی سے محروم نوجوان اظہر حسن اپنے رشتہ داروں سے ملنے شیخوپورہ گیا جسکو میاں رحمت نامی شخص علاج کے بہانے لاہور لے گیا جہاں مبینہ طور پر اس کے جسم کے مختلف اعضاء نکال لیے اور پھر اسکے گھر پھینک گیا جہاں نہ صرف نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے بلکہ عمر بھر کیلئے چلنے پھرنے سے محروم ہو کر چار پائی کیساتھ لگ گیا ہے ۔معذور ہونیوالے نوجوان کی والدہ زرینہ بی بی کے مطابق اسکا بیٹا مکمل ٹھیک تھا صرف بینائی کا مسئلہ تھا شیخوپورہ رشتہ داروں کے پاس گیا کہ ایسے گروہ کے ہاتھ چڑھ گیا جس نے اس کے لخت جگر کے جسم کے کئی اعضاء نکال لئے ہیں بلکہ عمر بھر کیلئے معذور کر دیا ہے ۔گروہ کا سرغنہ میاں رحمت زبان بند رکھنے کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کر رہا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہم غریبوں کی فریاد سنیں گروہ کیخلاف سخت کاروائی کریں جبکہ انکے بیٹے کا علاج بھی کرا دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہم غریبوں کی فریاد سنیں گروہ کیخلاف سخت کاروائی کریں جبکہ انکے بیٹے کا علاج بھی کرا دیں۔