پشاور(این این آئی)عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال قتل کیس میں پولیس نے مزید جار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے پولیس کے مطابق مشال کے قتل میں ملوث مزید چار ملزمان کو کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ مشال قتل کیس میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد چوون ہو گئی ہے ۔ مشال کے قتل میں ملوث مزید چار ملزمان کو کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔