اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے اثاثہ جات کے گوشوارے مانگ لیے۔وزیراعظم اوران کے بچوں سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق وزیراعظم کے دوہزارتیرہ سے دوہزارسولہ تک کے گوشواروں کی سر بمہر تفصیل 3 دن میں فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی سکریسی برانچ نے گوشوارں کی فائل تیار کرلی ہے۔