اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کا دورہ چین ،کون کون ساتھ جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف نے دورہ چین کے دوران قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضاء کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے ون بیلٹ ون روڈ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو بھی اپنے ہمراہ ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، طے شدہ شیڈول کے تحت وزیراعظم نوازشریف اور ان کا وفد جمعہ 12مئی کو اسلام آباد سے بیجنگ چلا جائے گا

کانفرنس میں شرکت کے علاوہ یہ وفد چینی حکام کے ساتھ سی پیک کو وسعت دینے اور نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریگا۔ سرکاری حکام نے آئی این پی کو بتایا کہ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کو دفتر خارجہ کی طرف سے دورہ چین کی تیاریوں ، چینی قیادت سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال ، وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے علاوہ پہلی مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی ساتھ جائیں گے اور چینی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں وزرائے اعلیٰ وزیراعظم کی معاونت کریں گے جبکہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں جو بیجنگ میں چینی حکام کیساتھ متعدد ایم او یوز پر بھی دستخط کریں گے۔ قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضاء کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے ون بیلٹ ون روڈ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو بھی اپنے ہمراہ ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، طے شدہ شیڈول کے تحت وزیراعظم نوازشریف اور ان کا وفد جمعہ 12مئی کو اسلام آباد سے بیجنگ چلا جائے گا

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…