اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے مقابلے کے 2016کے امتحان کے نتیجے کااعلان کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف پی ایس سی کے تحت مقابلے کے تحریری امتحان میں نوہزارچھ سوترتالیس امیدواروں نے حصہ لیاجس میں صرف 202امیدوارکامیاب ہوئے
جبکہ انٹرویومیں 202امیدواروں میں سے 199امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جس میں 84خواتین بھی شامل ہیں ۔ایف پی ایس سی کےتحت ہونے والے 2016کے مقابلے کے امتحان میں صرف 2فیصد امیدوارکامیاب ہوئے جس نے ملک کے تعلیمی نظام پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں کہ اس نظام میں اصلاح کی زیادہ ضرورت ہے ۔