بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بجٹ ،اہم صوبے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)اپوزیشن نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے مطالبے پر مبنی قرار داد اور 2016ء میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں 10 فیصد اضافے ، ہاسٹلر میں قیام پذیر غیر قانونی افراد ، ون ویلنگ کرنے والوں ، لاہور بورڈ میں بوٹی مافیا اور جعلی ڈگریوں اور سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 15 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے خلاف سمیت پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 9تحاریک التوائے کار جمع کروا دیں ۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حکومت بجٹ 2017-18میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2010ء کا ایڈہاک ریلف بھی ملازمین کی بے سک تنخواہ میں ضم کیا جائے۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پنجاب بھر میں قائم 2028 ہاسٹلز میں جرائم پیشہ افراد اور دیگر افراد کے غیر قانونی قیام کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروائی۔ مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والوں کا راج ہے ، اہم شاہراؤں پر منچلے خطرناک کرتب کرتے ہوئے شہریوں کو خوفزادہ کرتے رہے،حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔تحریک نصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے لاہور بورڈ میں بوٹی مافیا اور جعلی ڈگریوں کا سلسلہ شروع ہونے کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ افسروں میں اختلافات اور گروپ بندیاں، امتحانات میں نقل کا سلسلہ بڑھنے کا امکان ہے۔ سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 15 سالہ رمشا کی ہلاکت کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروائی ۔

تحریک انصاف کی شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ میو، سروسزہسپتال سمیت دیگر میں میڈیسن اور ایکسرے فلمز کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،حیرت انگیز طور پر کسی ذمہ دار افسر کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی،ہسپتالوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیسن اور دیگر سامان خریدا گیا،کم ریٹ دینے والی فرم کو نظرانداز کر کے مہنگے ریٹس پر خریداری کی گئی۔ تحریک انصاف کے احمد خان بھچر کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف اہداف کے حصول میں ناکام ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروائی ۔تحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے محکمہ اوقاف کی جانب سے پٹہ جات کی ناکامی کے خلاف جمع تحریک التوائے کار جمع کروائی ۔

تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل کی جانب سے با اثر افراد کی سکول پر 16 کنال آراضی پر قبضے کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ آراضی کو 2سابق ڈی سی اوز بھی واگزار نہ کراسکے،63سال قبل سکول تعمیر کیا گیا اور 1990 میں اسے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا،سابق ڈی سی او کے حکم کے باوجود 16 کنال کی آراضی واگزار نہ کرائی جا سکی،محکمہ ریونیو اور پولیس بااثر افراد سے قبضہ خالی نہ کرا سکے،رحیم یار خان کے لوگوں اور بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکول کا قبضہ واگزار کرائے۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے 2016ء میں 4139بچوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہونے کے خلاف تحریک التوا جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 2015ء کی نسبت 2016ء میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والوں میں 2410بچیاں اور 1729بچے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…