اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی آرمی چیف کی دھمکی دونوں ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بنے گی، پاک ایران تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج، تحفـظات سے آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکری نے بتایا ہے کہ ایرانی آرمی چیف کی پاکستانی علاقوں میں
فوجی کارروائی کی دھمکی پر پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی سفیر کو پاکستانی تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ایرانی آرمی چیف کا بیان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بن سکتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔