مردان(این این آئی) ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے کہا ہے کہ مشال قتل کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہے جسے جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے بتایا کہ مشال قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہے جو جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے جبکہ کیس میں کونسلر عارف کے علاوہ تمام ملزم گرفتار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے وی سی کی تقرری تک ولی خان یونیورسٹی بند رہے گی۔واضح رہے کہ 13 اپریل کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگا کر مشال خان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔۔اس واقعے کے بعدمردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی اب تک بندہے ۔