منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میری اور ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے ،معروف شخصیت او ر اہم ادارے کے سربراہ کی پریس کانفرنس، حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میڈیاالیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے ، پیمرا ملازمین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، وزیراعظم چیف جسٹس ، آرمی چیف ہمیں تحفظ فراہم کریں ، کاروائی نہ ہونے پر پیمرا کیلئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا ، ہم اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں ، جان کی پرواہ نہیں ، دھمکی آمیز کالز کی تحقیقات کرائی جائیں ،

ابصار عالم نے کہا کہ بعض چینلز پیمرا کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ، کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ، پیمرا کا عملی طور پر اختیار ہائی کورٹس کے پاس جا چکا ہے ، ہم جو بھی ایکشن لیتے ہیں اس پر حکم امتناع آجاتا ہے اسلئے آرڈرز کی وجہ سے پیمرا کام نہیں کر سکے گا ، پیمرا اور قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔وہ پیر کویہا ں پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا کے ادارے کو بلاجواب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تمام ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں ، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد کے تحت پیمرا کی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیمرا آئین اور قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، پیمرا ملازمین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھا ہے ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے دھمکی آمیز کال کی آڈیو بھی میڈیا کو سنائی ، ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا کیلئے موجودہ صورتحال میں کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ، بعض چیلنجز پیمرا کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ، میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام بہتر انداز میں سر انجام دینے کیلئے وفاق سے مدد مانگی ہے ، زیر التواء کیسز نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ کو بھی خط لکھا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ زیر التوا درخواستیں جلد نمٹائی جائیں ،

تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں ۔ ہم جو بھی ایکشن لیتے ہیں اس پر حکم امتناع آجاتا ہے ، پیمرا کا عملی طور پر اختیار ہائی کورٹس کے پاس جا چکا ہے ۔ ابصار عالم نے کہا کہ ایک سال 5ماہ سے میری وزارت پر بھی الزامات لگتے رہے ، پیمرا کے اختیار کو محدود کردیا گیا ، وزیراعظم ، آرمی چیف دھمکیوں کا نوٹس لیں ، کاروائی نہ ہونے پر پیمرا کیلئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا ، میرے خلاف باتیں کرنے والوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ، میں نے گزشتہ سال 82لاکھ ٹیکس ادا کیا ، میرے دو بھائی تحریک نظام مصطفی کے دوران شہید ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا سٹے آرڈرزکی وجہ سے پیمرا کام نہیں کر سکے گا، ہم اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں ، جان کی پرواہ نہیں ، دھمکی آمیز کالز کی تحقیقات کرائی جائیں ، کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ، ہمیں کونے سے لگا دیا گیا ہے ، وزیراعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف ہمیں تحفظ فراہم کریں ، ہمیں آوازیں بدل کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، ہمیں نہیں پتہ کہ دھمکیاں دینے والے شخص کون ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…