پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بارشوں کا نیا سلسلہ ! شہروں کے نام جاری

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، لاہور ٗراولپنڈی ڈویژن ٗ اسلام آباد اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محمد ایاز کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا

امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مری میں07، کاکول 04، سیدو شریف 02، راولاکوٹ 03، گڑھی ڈوپٹہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ، بہاولنگر میں 44، رحیم یار خان، پڈعیدن، موہنجودڑو، جیکب آباد، دادو 43، سبی، روہڑی، شہیدبینظیر آباد، خانپور، تربت، میرپورخاص،مٹھی، نورپورتھل 42 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد16، کراچی 26،پشاور 19، کوئٹہ 12، گلگت07اور چترال میں 08تک رہنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…