پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سنجن جندل سے ملاقات ،تحریک انصاف نے ایک اوراہم ترین کیس میں سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا،تیاریاں مکمل

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس میںا صغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت پانامہ اور ڈان لیکس دونوں معاملات کو طاق نسیاں کی نذر کرنا چاہتی ہے۔

اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے ساتھ ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اور حکومتی طرز عمل کا بھی مفصل جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں چیئرمین اور جماعت کی قیادت کی جانب سے ڈان لیکس اور سجن جندال سے نواز شریف کی خفیہ ملاقات کے حوالے سے حکومتی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت پانامہ اور ڈان لیکس دونوں معاملات کو طاق نسیاں کی نذر کرنا چاہتی ہے۔حکومت خاص طور پروزیر اعظم کے رویے کے باعث ریاستی ادارے انتہائی بے بسی میں مبتلا ہیں۔اداروں میں تصادم اور تناؤ برپا کرکے بچ نکلنے کی کوششیں شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔خبر کے مطابق ڈان لیکس کا ایک کردار قومی سلامتی سے لیکر اہم ترین اور حساس نوعیت کے اجلاسوں کا حصہ ہوتا ہے۔اجلاس میں اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وزیر اعظم کی اولاد ہونے پر آئین و قانون کسی کو ملکی و انتظامی معاملات کے حوالے سے اجلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔وزیر اعظم کی جانب سے ڈان لیکس کے حقیقی کرداروں کو بچانے کی کوششیں اداروں میں بے چینی کو جنم دے رہی ہیں۔وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین قومی سلامتی کے اداروں پر پریس کانفرنسز میں کیچڑ اچھال رہے ہیں جبکہ ذاتی مفاد کیخاطر حالات میں کشیدگی اور معاملات میں الجھاؤ پیدا کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم منصب پر قائم رہے تو پانامہ فیصلے پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کی کوششیں جاری رہیں گی۔نواز شریف موجود رہے تو ڈان لیکس کے مجرموں کے چہروں سے نقاب نہیں ہٹنے دیں گے۔اجلاس میں پیمرا کی جانب سے بول نیوز کے لائسنس کی منسوخی کے فیصلے پر بھی شدید اظہار تشویش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…