پشاور(آن لائن) عبدالولی خان یونیورسٹی کو کھولنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ مشعال قتل کیس کے واقعہ کے بعد بی اے ، بی ایس سی امتحانات کے لئے ممکنہ طور پر یونیورسٹی کو کھولا جا رہا ہے ۔ مشعال قتل کیس کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیاگیاتھا ۔ خیبر پختونخوا حکومت اورمردان پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے باعث مشعال قتل کیس میں درجنوں ملازمین کو گرفتار کیاگیاہے ۔
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو کھولنے کی منظوری قانون نافذ کرنے والے اداروں ، محکمہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن ، ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ، کی جانب سے دیدی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی میں پولیس ، ایف سی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی تمام نفری تعینات کی جائیگی ممکنہ طور پر یونیورسٹی کو ذرائع کے مطابق دس مئی سے قبل کھولنے کے امکانات ہیں ۔