بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی بھٹو خاندان کی اہم شخصیت سے ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز علی بھٹو کے بڑے بھائی حاجی معشوق علی بھٹو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر وفد کے ہمراہ ان سے اظہار تعزیت کیا۔پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز علی بھٹو کے بڑے بھائی حاجی معشوق علی بھٹو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر وفد کے ہمراہ ان سے اظہار تعزیت کیا

اس موقع پر ملک کی موجودہ خصوصاً سندھ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی غورکرکے آئندہ سندھ نیشنل فرنٹ اور پی ٹی آئی کی سندھ میں کرپٹ حکمرانوں ، لٹیروں اور سندھ میں کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے سردار ممتاز علی بھٹو کو گو نواز گو تحریک میں شامل ہونے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ، جس پر ممتاز علی بھٹو نے انہیں کہا کہ ہماری اور آپ کی جدوجہد ملک کے چوروں ، ڈاکؤوں ، لٹیروں اور کرپشن کے خلاف ہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو نے انہیں کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کا منشور بانیان پاکستان کا دیا ہوا پروگرام ہے ، جس کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ جدوجہد کرکے اسے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔ اگر آپ سندھ نیشنل فرنٹ کے پروگرام ، صوبائی خود مختاری کو اگر پی ٹی آئی کے منشور میں شامل کرں گے تو پھر ہم شامل ہونے کے لیے غور کرکے اپنے دوستوں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ ممتاز بھٹو اور عمران خان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے ممتاز علی بھٹو سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک چور کو عدالت میں پہنچانے کے بعد اب سندھ کے بڑے ڈاکو کے خلاف میں میدان میں نکل سندھ کے عوام کے پاس آیا ہوں ، جس کے لیے مجھے آپ کے سہارے کی ضرورت ہے۔

آپ کے سیاسی تجربے اور بصیرت اور دیدہ دلیری کو دیکھ کر ہماری روح خوش ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے جیسا نڈر بہادر شخص ہماری صفوں میں شامل ہو۔ جس پر ممتاز علی بھٹو نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ کو جلد جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے بھی ممتاز علی بھٹو سے الگ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرکے انہوں نے بھی ممتاز بھٹو پر پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیوں پر بھرپور مذمت کی۔

آخر میں شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں سے جمہوریت کو نہیں بلکہ ملک کے لوٹے لٹیروں اور غداروں کو خطرہ ہے ، جنہوں نے اداروں اور ملک کے خلاف سازشیں کی ہیں۔ آخر میں ممتاز بھٹو سے میڈیا نے آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا سوال کیا تو ممتاز بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں ایسی ہیں یا تو وہ پاگل ہیں یا پھر قوم پاگل ہے۔ اگر آصف علی زرداری کرپشن کے خلاف واقعی تحریک چلانا چاہتا ہے تو پھر اپنی گردن کٹوا کر میدان میں آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…