پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیرداخلہ نے حساس اداروں کے بارے میں بیان نے سیاسی حلقوں کو حیران کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /واہ کینٹ( آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حساس اداروں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا جرات مندانہ بیان دے کر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا ، مختلف حلقوں میں وزیرداخلہ کی اس جرات مندی کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ پنڈال بھی وزیرداخلہ کے حق میں پرجوش نعروں سے گونج اٹھا ۔ وزیرداخلہ نے مزدوروں سے دور رکھنے کی کوششوں پر بھی متعلقہ اداروں کو اہم مشورے دے دیے

چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ محنت کشوں سے ضرور ملیں گے۔ یاد رہے کہ پیر کو حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو چوکس کی تھا کہ پی او ایف میں یوم مئی کے حوالے سے تقریب نہ کی جائے دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ، اس خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نہ صرف اجتماع گاہ میں پہنچ گئے بلکہ طویل وقت تک اس تقریب میں موجود رہ کر غیر محسوس انداز میں محنت کشوں کو تحفظ کا احساس دلا گئے ۔انہوں نے ایجنسیوں پر بھی واضح کیا کہ وزیرداخلہ کو محنت کشوں سے دور نہیں رکھا جا سکتا وہ ان کے دکھ ،مسائل ،مشکلات میں شریک ہو کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا اعادہ کرتے ہیں ،اگر محنت کش محفوظ نہیں ہیں تو وزیرداخلہ بھی محفوظ نہیں ہے ۔ رپورٹس کی تیاری کے حوالے سے احتیاط سے کام لیا جائے اور ملک میں بے جا خوف وہراس نہ پیدا کیا جائے ۔و زیرداخلہ کے اس جرات مندانہ بیان کو سیاسی حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے جبکہ واہ کینٹ کے عمائدین نے بھی چوہدری نثار علی خان کو گلے لگا لیا ان کے حق میں پرجوش نعرے لگتے رہے اور ان سے ملنے کیلئے محنت کشوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا ۔جرات مندانہ بیان کو سیاسی حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے جبکہ واہ کینٹ کے عمائدین نے بھی چوہدری نثار علی خان کو گلے لگا لیا ان کے حق میں پرجوش نعرے لگتے رہے اور ان سے ملنے کیلئے محنت کشوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…