اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماکیس کافیصلہ آنےکےبعد اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں اور دیگر پریشر گروپوں کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف سے وزارت عظمی سے استعفی مانگنے کامطالبہ کیاجارہاہے ۔اسی حوالے سے رابطے کی ایک ویب سائیٹ نے سروے کیاہے جس میں مختلف لوگوں سے رائے لی گئی ہے کہ آیاوزیراعظم نوازشریف کو پاناماکیس کے فیصلے کے نتیجے میں تشکیل پانے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے استعفی دے دیناچاہیے یانہیں؟
۔اس سروے میں 4297افراد سے رائے لی گئی جس میں 89فیصد افراد نے رائے دی کہ وزیراعظم نوازشریف کوجے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے استعفی دے دیناچاہیے جبکہ 11فیصد افراد کاکہناہے کہ وزیراعظم کوپاناماکیس کی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران عہدے پرہی رہناچاہیے ۔ان کاکہناتھاکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے کہنے پربنائی گئی ہے جس پروزیراعظم ہرگزاپنااثرورسوخ استعمال نہیں کرسکتے جبکہ وزیراعظم سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران عہدے سے استعفی دینے والے افراد کاکہناہے کہ نوازشریف وزیراعظم کے عہدے پررہے تووہ تحقیقات پر اثراندازہوسکتے ہیں ۔