جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈان لیکس اورپاناما سکینڈل، نوازشر یف کے پاس کتنے آپشن ہیں؟جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے صاف صاف بتادیا

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے پاس استعفیٰ کے سوا کوئی آپشن نہیں ‘ڈان لیک کے معاملے میں حکمران اصل میں کسی ’’اپنے ‘‘کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں  افتخار احمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپر یم کورٹ کے دوسینئر ججز نوازشر یف کے بارے میں جو کہہ چکے ہیں

انہوں نے کہاکہ  اس کے بعد نوازشر یف کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا کسی قسم کا کوئی اخلاقی جواز نہیں اور جے آئی ٹی میں بھی فیصلہ یقینی طور پر نوازشر یف کے خلاف ہی آئیگا اس لیے بہتر ہے کہ نوازشر یف اپنے اور ملک کیلئے کسی قسم کے مزید مسائل پیدا کر نے کی بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے اور کسی اور کو وزیر اعظم کیلئے بے شک نامزد کر دیں خود وزیر اعظم کی کر سی سے الگ ہوجائے ‘ڈان لیک کے معاملے میں حکمران اصل میں کسی ’’اپنے ‘‘کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے پاک افواج نے بھی حکومت نوٹی فکیشن کو مسترد کر دیا ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈان لیک کی مکمل رپورٹ اور تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائے تاکہ قوم تمام ملک دشمن چہروں کو دیکھ سکیں ۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، جی آئی ٹی سے پہلے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس ملکی سلامتی کا معاملہ ہے ، اتنی بڑی میٹنگ کی خبر کیسے لیک ہوئی ، یہ سوالیہ نشان ہے ۔افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک کو مذہبی انتہاپسندی سے بہت نقصان ہوا ہے،

ملک اور قوم کے ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ پر امن ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم نااہل ہیں، وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جی آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، جی آئی ٹی سے پہلے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری سے یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ملاقات کر کے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پیر کو ترجمان پی جے ڈی پی کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ وسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سندھ یونائٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال شاہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق مگسی ، قومی عوامی تحریک کے ایاز پلیجو ، نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم نے ملاقات کی جس میں ملکی اہم معاملات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پی جے ڈی ٹی پی کے فوکل پرسن اور سینئر نائب صدر احسن الدین شیخ ، مرکزی فنانس سیکرٹری عامر مغل ، سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ اور پی جے ڈی پی تحصیل فتح جنگ کے صدر محرم خان بھی موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…