لاہور( آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر مرکزیہ مولانا سمیع الحق نے مشال قتل کیس کی آڑ میں توہین رسالت قانوں کی ممکنہ تبدیلی پر پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق نے کہاکہ اگرتوہین رسالت قانون کو چھیڑا گیا تو جمعیت علماء اسلام ملک گیر
تحریک چلائے گی اور اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں پیر سیف الرحمن درخواستی‘ مولانا بشیراحمد شاد ،مولاناحامدالحق حقانی‘مولانا عبدالرؤف فارقی‘مولانا محمدعاصم مخدوم،علامہ ظہیر الدین بابرسمیت مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں کے امراء اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہونگے