اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں آج ایک بہت بڑاپائورشوکیاہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی اورسینئرتجزیہ کارہارون ر شید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جماعت نہیںبلکہ ابھی تک ایک تحریک ہے اس کوآپ ایک فین کلب بھی کہہ سکتے ہیں ۔ہارون رشید نےپاکستان تحریک انصاف کے بار ےمیں انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ 2012میں پی ٹی آئی کاایک اجلاس ہورہاتھا
جس میں تحریک انصاف کابطورپارٹی نام تجویزکیاجارہاتھااوراس وقت اس جماعت کانام’’ انصاف پارٹی‘‘ رکھاگیالیکن 2013میں پاکستان تحریک انصاف کے نام سے پارٹی نے انتخابات میں حصہ لیااورملک بھرسے تقریبانوےلاکھ ووٹ حاصل کئے اوربلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے نام پرووٹ لئے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ میں نے عمران خان سے اس معاملے پرکہاکہ کراچی پڑھے لکھے افراد کاشہرہے اوروہ لوگ ہروقت اپنی جماعت سے رابطے میں رہتے ہیں چاہے وہ براست رابطہ کریں یاٹیلی فون پر۔اس موقع پرمیں نے عمران خان کوایم کیوایم کے نائن زیروکی مثال بھی دی کہ وہاں پرہروقت لوگ پارٹی رہنمائوں سے رابطے کےلئے موجود رہتے ہیں توعمران خان نے مجھے کہاکہ دعاکریں کہ کراچی کےلئے تحریک انصاف کاکوئی رہنماآسمان سے اترآئے تومیں نے کہاکہ کسی پارٹی رہنماکوکراچی میں ذمہ داریاں سونپ دیں ،اسدعمرکویہ ذمہ داری دے دیںکیونکہ انہوں نے اسلام آباد سے الیکشن لڑاہے اورآئند ہ انتخاب وہ اسلام آبادکے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی لڑیں ۔ہارون رشید نے بتایاکہ ابھی تک مجھے معلوم نہیں ہوسکاکہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کب ہوگی اوراس کانام انصاف پارٹی رکھاجائے گایاموجودہ نام پاکستان تحریک انصاف ہی رہے گااورآج کے جلسہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کاہی ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرپارٹی کانام رکھ دیاگیاتوکیامعلوم پارٹی پرکیااثرپڑے گا۔