لاہور( آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے کھلاڑی پاکستان نہ بھیجیں جن کے بارے میں عمران خان پھر کہ دیں کہ ’’پھٹیچر ‘‘ ٹیم پاکستان آئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی سے کہا ہے، زبردست کھلاڑی
بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہہ دے کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی ہے،آئی سی سی کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی اور فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کی بجائے برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کچھ ٹیمیں آئیں گی اور پھر آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی آنا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں ، چھٹی ٹیم بھی شامل کریں گے ، بنگلادیش ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، ان پر واضح کیا ہے کہ پاکستان آکر کھیلیں اور وہ اگر نہیں آئیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔