لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیونکہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ کوئی بعید نہیں ان لوگوں نے عمران خان کو بھی پیشکش کی ہو ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے ۔