بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے جلسے میں صرف پرویزخٹک کی قیادت میں کتنے لوگ پہنچے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جلسہ گاہ کے اردگرد پولیس اہلکار جبکہ پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے ، جلسے کے شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا جبکہ وی آئی پیز کیلئے الگ سے راستہ بنایا گیا تھا ، پارکنگ کیلئے الگ جگہ مختص کی گئی تھی ,راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں سے آنے والوں کی گاڑیاں کھڑی کی گئیں ،

ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے جلسے میں آنے والوں کیلئے الگ راستہ مختص کیا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ میں سب سے بڑا قافلہ کے پی کے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں آیا جس کے شرکاء کی تعداد سرکاری رپورٹ کے مطابق 6ہزار جبکہ کے پی کے کی پارٹی کا دعوٰی تھا کہ 15ہزار کا قافلہ تھا جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک 10ہزار کے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔ راولپنڈی سے شیخ رشید، راشد حفیظ، چوہدری اصغر ، فیاض الحسن چوہان اور شاہد گیلانی بڑے قافلوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچے ۔ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکار واک تھرو گیٹ کے پاس کھڑے رہے جو شرکاء کی تلاشی لیتے رہے جبکہ سینئر افسران موقع پر موجود رہے اور سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیتے رہے ، سیف سٹی منصوبے کے کیمروں سے بھی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔ جلسہ گاہ کے باہر ایک کنٹرول روم بنایا گیا تھا جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکار بیٹھ کر جلسہ کی مانیٹرنگ کرتے رہےسیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکار واک تھرو گیٹ کے پاس کھڑے رہے جو شرکاء کی تلاشی لیتے رہے جبکہ سینئر افسران موقع پر موجود رہے اور سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیتے رہے ، سیف سٹی منصوبے کے کیمروں سے بھی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…