اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 28اپریل 2017کوشکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا، اس ٹریفک پلان میں ایس پی ٹریفک،3ڈی ایس پی،15انسپکٹرز سمیت 594افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،،اس ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں موجودہ ملکی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی زیرصدارت آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے کئے گئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید سمیت چاروں زونز کے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز صاحبان نے شرکت کی ،ٹریفک پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ کے لئے، ایس پی ٹریفک 3ڈی ایس پیز،15انسپکٹرز سمیت 594افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو پارکنگ پلان:پشاور سے آنے والے شرکاء کشمیر ہائی وے زیروپوائنٹ سے بائیں ٹرن لیکر پریڈ گراؤنڈ کے سامنے بنی ہوئی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے جبکہ لاہور سے آنے والے شرکاء ایکسپریس وے سے فیض آباداور گارڈن فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر کر پریڈ گراؤنڈکی مخصوص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے ،
اسی طرح بہارہ کہو سے آنے والے شرکاء مری روڈ راول ڈیم ،فیض آباد پل سے نیچے اتر کر گارڈن فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکرپریڈ گراؤنڈکی مخصوص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے ،انٹری نمبر 1میں بسیں پارک کی جائینگی ،انٹری نمبر 2اور 3میں کار و موٹر سائیکلز پارک کی جائینگی،ڈائیورشن پوائنٹ: اسلام آباد سے راولپنڈی جانیوالے شہری ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کریں گے سیکٹر جی سکس ،جی سیون اور ایف ایٹ سے راولپنڈی جانیوالے شہری ADBPیوٹرن سے دائیں ٹرن لیکر سیکٹر جی ایٹ سے نائنتھایونیو استعمال کرینگے ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ سے آنیوالی ٹریفک مری روڈ راول ڈیم استعمال کریگی ایکسپریس وے سے آنیوالی ٹریفک فیض آباد سے اوپر مری روڈ راول ڈیم استعمال کریگی سیکٹر آئی ایٹ سے آنیوالی ٹریفک آئی ایٹ سگنل IJPروڈ استعمال کریگی کشمیر ہائی وے چاند تارا سے اندر جانیوالی ٹریفک زیروپوائنٹ استعمال کریگی
جبکہ سپورٹس یوٹرن ناکہ چاند تارا چوک سے آنیوالی ٹریفک 7THایونیو استعمال کریگی،جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4 بھی اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے جلسہ کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں شہری جلسے کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔