لاہور(آئی این پی) سابق گورنر اور وزیراعلی غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ ون پارٹی سسٹم کے وزیراعظم نواز شریف کو سیاست کی اے بی سی تک نہیں آتی ‘سیاستدان اپنے وعدوں سے مکر جائیں تو انہیں خیرباد کہہ دینا چاہیے ‘تحر یک انصاف میں شمولیت بغیر کسی لالچ اور شرط کے کی ہے ‘موجودہ پیپلزپارٹی کا بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو شہید سے کوئی تعلق ہے یہ زرداری کی جماعت بن چکی ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر اور وزیراعلی غلام مصطفی کھر نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے خاموش تھے۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اور بہتر ملکی مستقبل کیلئے بغیر کسی لالچ تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو سمجھتے ہیں اس لئے کسی کے راستے میں نہیں آئینگے بلکہ اپنے تجربات سے پارٹی کو تقویت دینگے پی ٹی آئی ورکر انہیں اپنا دوست سمجھیں کیونکہ کارکنوں کا وقار بلند کیئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔انہوں کے کہا کہ خواہش ہے کہ عمران خان اقتدار میں آئیں اور ڈلیور کریں، نواز فیملی تیس سال تک ملک پر قابض رہی لیکن ملک کو مسائل سے چھٹکارا نہ دلا سکی‘میرٹ کا رونا رونے والی ن لیگ چپڑاسی کی بھرتی بھی اپنی مرضی سے کرتی ہے۔اگر سیاستدان اپنے وعدوں سے مکر کر ملک کی ترقی کی بجائے اپنی جیبیں بھرنا شروع کردیں تو انہیں چھوڑی دینا چاہیے ۔انہوں کے کہا کہ خواہش ہے کہ عمران خان اقتدار میں آئیں اور ڈلیور کریں، نواز فیملی تیس سال تک ملک پر قابض رہی لیکن ملک کو مسائل سے چھٹکارا نہ دلا سکی‘میرٹ کا رونا رونے والی ن لیگ چپڑاسی کی بھرتی بھی اپنی مرضی سے کرتی ہے۔اگر سیاستدان اپنے وعدوں سے مکر کر ملک کی ترقی کی بجائے اپنی جیبیں بھرنا شروع کردیں تو انہیں چھوڑی دینا چاہیے ۔اگر سیاستدان اپنے وعدوں سے مکر کر ملک کی ترقی کی بجائے اپنی جیبیں بھرنا شروع کردیں تو انہیں چھوڑی دینا چاہیے ۔