اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم سے پورے بلوچستان کو روشن کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی اور ان کا جواب مثبت تھا’۔انھوں نے بتایا ‘میں نے انھیں صوبے کے دورے کی دعوت دی تھی جس کو انھوں نے قبول کیا’۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے انھیں یہ بھی کہا کہ جب یہ تیار ہوگا تو ہم اس سلسلے کے پہلے منصوبے کا افتتاح ان سے کروانا
چاہیں گے اور میرا خیال ہے کہ چیزیں مثبت ہوں گی’۔اسحٰق ڈار نے کثیر تعداد میں موجود پاکستان نژاد امریکی شرکاء کو بتایا کہ ‘جب 1999 میں ملک میں فوجی مداخلت ہوئی تو پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت ‘گوادر کو دبئی میں تبدیل’ کرنے کے قریب تھی لیکن پورے منصوبے کو پٹڑی سے اتار دیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم کراچی سے گوادر تک متوازی مشرق وسطیٰ تعمیر کرنا چاہتے تھے لیکن مداخلت نے ہمیں ایسا کرنے سے روکا’۔