پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حوا کی بیٹی ماریہ طاہرہ انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(رئیس احمد خان )آزادکشمیرکے سینئر وزیر طارق فاروق کی ایماء پر 7 افراد نے گینگ ریپ کیا اور میر ی ویڈیو بنائی،مجھے مزید بلیک میل کرتے رہے،انصاف کے لئے عدلیہ کو 45 خطوط لکھے، چیف جسٹس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ شادی شدہ عورت کے ساتھ ریپ سےکوئی فرق نہیں پڑتا ۔

بھمبر کی رہائشی ماریہ طاہرہ کی شوہر کے ہمراہ اسلام آبادنیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر آزادکشمیر کی رہائشی خاتون ماریہ طاہرہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے سینئر وزیر طارق فاروق کی ایما پر دو سال قبل میرے ساتھ 7افراد نے گینگ ریپ کیااور اس دوران میری ویڈیو بناتے رہے۔ ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ اس ظلم کے بعد بھی درندوں نے اس کی زندگی اجیرن بنا دی اور مجھے مزید بلیک میل کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے عدلیہ کے دروازے پر پہنچی اور 45خطوط لکھے جن کے جواب میں چیف جسٹس آزادکشمیر نے کہا کہ شادی شدہ عورت کیساتھ ریپ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے افراد کئی معصوم لڑکیوں کی زندگی اجاڑ دینے میں بھی ملوث ہیں۔ یہ افراد لڑکیوں کو اغواکر کے گینگ ریپ کرتے اور ویڈیو بناتے ہیں۔ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے دربد رکی ٹھوکریں کھا نے کے بعد پاکستان کی عدلیہ کے دروازے کو بھی کھٹکا چکی ہوں، آزاد کشمیر کی عدلیہ کہتی ہے کہ یہ پاکستان کا کیس ہے اور پاکستان کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا علاقہ دائرہ اختیار میں نہیں یہ آزاد کشمیر کا ایریا ہے۔ماریہ طاہر نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حید ر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے چاہے وہ آزادکشمیر میں ہو یا پاکستان میں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…