پشاور(این این آئی)مشال قتل کیس میں گرفتار اہم ملزم بلال بخش اور عامر کو انسداد دہشت گردی جبکہ آٹھ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا،ایک نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مشال کیس میں مبینہ ملوث گرفتار ملزم بلال بخش اورعامر کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،مشال قتل کیس میں گرفتار آٹھ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،گرفتار ملزمان میں سے طالب علم سدیس نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ سات گرفتارملزمان نے جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آٹھ ملزموں کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔