اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، اپریل شہادتوں کا مہینہ اس ماہ سیاست کروٹ بدلے گی،ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے مل کر الیکشن لڑیں گے، پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہے۔ خوابوں کے
ماہر صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر منظور وسان نے سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، پندرہ جون سے جولائی تک عوامی احتجاج کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم آئے گا۔ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہیں ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے 2018کا الیکشن مل کرلڑیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگاراکی پیشگوئی اپنی جگہ پر میری اپنی الگ پیشگوئی ہے، مجھے پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہے۔خوابوں کے ماہر منظور وسان نے اس موقع پر کہا کہ اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے اسی ماہ سیاست کروٹ بدلے گی اور اپریل کے بعد پی پی اور ن لیگ کا اصل سیاسی میچ شروع ہوگا، بھٹو کا تیر چلے گا تو شیر اور پتنگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہے۔خوابوں کے ماہر منظور وسان نے اس موقع پر کہا کہ اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے اسی ماہ سیاست کروٹ بدلے گی اور اپریل کے بعد پی پی اور ن لیگ کا اصل سیاسی میچ شروع ہوگا، بھٹو کا تیر چلے گا تو شیر اور پتنگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔