لاہور( این این آئی) پنجاب پولیس نے آج جمعرات کو پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں کر لی ہیں ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے کے تناظر میں پولیس کی بھاری نفری کو اہم شاہراہوں اور عمارتوں کے باہر تعینات کیا جائے گا ۔ جبکہ کسی بھی
جشن یا احتجاج کی صورت میں ٹریفک کے بلا تعطل بہائو کو جاری رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کوخصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں کسی بھی شخص کوقانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پرگرفتارکرلیاجائے گا۔