لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گرمی کی غیرمعمولی لہر کے باعث صوبائی حکومت نے 24 مئی سے تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے تاہم نجی سکول مالکان نے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے پنجاب حکومت نے
اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کردیے تھے۔پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی صدارت میں اتوار کو منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی۔