ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’مشال خان قتل ‘‘ قتل کے بعد قاتل مشال کی لاش کیساتھ کیا کرنا چاہتے تھے؟ایک اور ویڈیو منظر عام پر. ‎

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان قتل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، مشتعل ہجوم مشال کی لاش جلانے کیلئے ڈھونڈتا رہا، گاڑیوں کی بھی تلاشی لی،مسلح پولیس اہلکارخاموش تماشائی بنے کھڑے رہے ویڈیو کے مناظر نے مشتعل ہجوم کے عزائم بے نقاب کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان

کے سفاکانہ قتل کے بعدکی ایک ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی جس میں مشتعل ہجوم میں شامل افراد جنہوں نے مشال خان کو قتل کیا تھا قتل کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے اور ایک دوسرے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا حلف اٹھاتے نظر آرہے تھے جبکہ آج مشال خان کے قتل کے بعد ایک اور ویڈیو نے قاتلوں کے بھیانک عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشال خان کے قتل میں ملوث مشتعل ہجوم میں شامل افراد یونیورسٹی گیٹ پر کھڑے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور مشال کی لاش کو تلاش کر رہے ہیں، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتعل ہجوم میں شامل ملزمان مشال خان کی لاش کو جلانے کیلئے تلاش کر رہے تھے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران بھاری تعداد میں مسلح پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہیں جو خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں اور ملزمان کی خلاف قانون حرکات پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران بھاری تعداد میں مسلح پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہیں جو خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں اور ملزمان کی خلاف قانون حرکات پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دے رہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…