اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخواہ ٗ بلوچستان میں شدید گرمی پڑنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب،
جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور نورپورتھل میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑنے،بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔