اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہی آئے گا ، حکومت قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، اس کیس پر مزید قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیے ۔ منگل کو سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ کاز لسٹ میں شامل
کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا ۔ حکومت قانون کی بالا دستی اور اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم پہلے روز سے ہی عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ بہت جلد آنے والا ہے ۔ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے۔