کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغانستان سے سمگل ہو کر آنے والی گاڑیوں کو حساس اداروں کے نام پر کلیئر کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس نے سمگل شدہ گاڑیوں کو حساس اداروں کا نام استعمال کر کے جعلی سٹمپ پر کلیئر کرانے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس
نے ایک کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے سے دو سمگل شدہ گاڑیاں پکڑ لیں اور گاڑیوں کے مالکان سے کاغذات طلب کئے ، دونوں گاڑیوں کی تصدیق کے لئے کسٹم انٹیلی جنس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رابطہ کیا ، گاڑیوں کے کاغذات دیکھے گئے تو ان پر کوئٹہ کینٹ کی مہر تھی جس کی تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ کاغذات پر لگنے والی مہر جعلی ہیں ۔