اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مشال نے پانی مانگا اور اسکے بعد کلمہ پڑھ کر کیاکہا ۔۔۔! قریبی دوست کے افسوسناک انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان کی باچاخان یونیورسٹی میں گزشتہ جمعرات کوقتل ہونے طالب عالم مشال خان کے قریبی ساتھی نے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشال خان کے ساتھی نے بتایاکہ جب ہم نے دیکھاتومشال سیٹرھیوں پرگراہواتھااوراس نے ہم سے پانی مانگا،کلمہ پڑھااورہمیں کہاکہ مجھے ہسپتال لے جائو۔مشال خان کو اس کے بازو پرگولی لگی تھی اس پرہم نے ہاسٹل کے وارڈن کوکہاکہ اس کوہسپتال

لے جایاجائے تواس دوران معلوم ہواکہ بہت ہنگامہ ہورہاہے جس کی وجہ سے وارڈن نے مشال خان کوایک طرف کردیااورہاسٹل کادروازہ بندکرادیا۔مشال خان کے دوست نے مزید بتایاکہ مجھے نہیں معلوم کہ مشال کوقتل کرنے والے کون لوگ تھے؟ کیونکہ ہم ہاسٹل کے نچلے فلورپررہتے تھے اورمشال اوپروالے فلورپرکمرے میں تھا۔دوست نے مزید بتایاکہ مشال کوقتل کرنے والی اتنی تعداد میں تھے کہ انہوں نے ہاسٹل کادروازہ توڑڈیااورمشال خان کوقتل کردیا۔مشال کے دوست کاکہناتھاکہ وہ قاتلوں کوجانتانہیں کیونکہ یہ لوگ پہلے اس نے نہیں دیکھے تھے اوریہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کس راستے سے مشال کے کمرے تک پہنچے ۔مشال کے دوست نے کہاکہ قتل کرنے والے کون لوگ تھے ان کے باےمیں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کیسے ہاسٹل میں کون سے راستے سے آئے ا ورمشعال کے کمرے کاان کومعلوم تھاکیونکہ ہم توہاسٹل کے نیچے والے فلورپرکمرے میں رہتے ہیں ہمیں بھی معلوم نہیں ہوسکاکہ مشال کوقتل کرنےوالوں نے کون ساایساراستہ اختیارکیاکہ اس کے کمرے تک پہنچ گئے اوراس کے کمرے کے دروازے کوتوڑااوراس پرفائرنگ کی جس سے بھاگ کروہ سیڑھیوں پرآیااوروہ زخمی حالت میں تھااس نے زخمی حالت میں کلمہ پڑھا ،پانی مانگااورکہاکہ مجھے ہسپتال لے جائو۔دوست نے بتایاکہ ہم خود حیران ہیں کہ قاتلوں نے کون ساراستہ اختیارکیااوران کوکیسے معلوم تھاکہ مشال کاکمرہ ہاسٹل کے کس فلورپرہے ۔

 

mishal friend

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…