اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالولی خان یونیورسٹی کے منتظم فیاض علی شاہ نے جامعہ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔مشال خان سمیت 3طالب علموں کی یونیورسٹی سے معطلی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر ان کا کہناتھاکہ نوٹیفکیشن میں کافی غلطیاں ہیں اور یہ میرے علم میں لائے بغیر جاری ہوا۔
ایک بیان میں فیاض علی شاہ نے اسسٹنٹ رجسٹرار کے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا اور کہا کہ یونیورسٹی نے اسے جاری نہیں کیا، اس بارے میں جامعہ کے رجسٹرار کو بھی نہیں بتایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشال خان اور دیگر طلبا کے لئے کمیٹی بنانے سے متعلق صرف فیصلہ ہوا تھا تاکہ مشتعل طلبا کو روکا جاسکے کہ اسی دوران قتل کا واقعہ ہوگیا ۔