جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اہم اتحادی نے اندازہ لگالیا،حکمران جماعت کو سرپرائز

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری اورمیری ملاقات طوفان اٹھنے کا نہیں ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے اور اگر اتحاد کرنا پڑا تو اپنے نظریات کی بنیاد پرکریں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرکے جرم کیا ،ْ ہم چاہتے ہیں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہو تاہم جب اتحاد ٹوٹ

جاتے ہیں تو مشکل سے بحال ہوتے ہیں، زرداری اور میری ملاقات طوفان اٹھنے کا نہیں ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے اور اگراتحاد کرنا پڑا تو اپنے نظریات کی بنیاد پر کریں گی.مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے جلد اپنی جماعت کا اجلاس بلائیں گے، بلاک شناختی کارڈزکے معاملہ پراے این پی احتجاج کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ،ْاطلاع ہے کہ بلاک شناختی کارڈز پر پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن آنے والا ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے امریکی فوج کی جانب سے پہلی مرتبہ افغانستان میں نان نیوکلیئربم کے استعمال کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں امریکا جوہری بم دھماکہ کا عالمی برادری نوٹس لے، امریکا خوددہشتگردی کے اسباب پیدا کررہا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں اپنے حال پرچھوڑدیا جائے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں، مودی کا رویہ خطے میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے جبکہ بھارت کے رویہ میں تلخی ختم ہوجائے توبات چیت ہوسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے رضا ربانی کے احتجاجاً بطورچیرمین سینیٹ کام بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جرات مندانہ اقدام کیا، آئے روز دیکھتے ہیں کورم پورا ہی نہیں ہوتا، حکومت پارلیمان کوغیرسنجیدگی سے لے رہی ہے اوردونوں ایوانوں میں وزارء کیلئے مختص نشستیں اکثرخالی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…