اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے پاکستان کے اسلامی اتحاد میں شمولیت کے فیصلے پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مشاورت کے بغیر فیصلے پرعوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ،جن کو دور کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری
،اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی نے قرارداد یں جمع کرائیں۔قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ کی مشاور ت کے بغیر فیصلے پر شدید تحفظات ہیں،پارلیمان اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب سے لاعلم ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف فوجی اتحاد کے فیصلے کے پر تشویش ہے اور قومی اتفاق رائے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔