کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرایم کیوایم لندن میں شمولیت اختیارکرنے والے رہنماامجداللہ نے سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امجد اللہ نے کہاکہ میں اب سیاست چھوڑنے کامکمل ارادہ کرکےاسےچھوڑنے کااعلان کررہاہوں اوردوبارہ سیاست کے میدان میں کبھی قدم نہیں رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہ جب میں سیاست میں آیاتھاتوسیاست کوپیشہ نہیں عبادت
سمجھتارہالیکن جب 22اگست کوایم کیوایم کے بانی نےپاکستان کے خلاف شرانگیز تقریرکی تویہ تقریرسن کرمیرے تمام خواب چکناچورہوگئے ۔امجداللہ نے مزیدکہاکہ دوران قیدمجھے احساس ہواکہ کہ لندن میں بیٹھے افراد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اوریہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کوایک پرامن اورترقی یافتہ ملک دیکھناچاہتاتھالیکن الطاف حسین کی تقریروں سے مجھے دلی رنج ہوااورجب 22اگست کوگرفتارکیاگیاتواس دوران مجھے احساس ہواکہ الطاف حسین تودشمن ملک ایجنڈے پرکام کررہاہے اوراس سے مزیدتعلق رکھناوطن سے غداری ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں ایک پاکستانی ہوں اورہمیشہ اپنے وطن سے محبت کی ہے،اپنے پیارے وطن کےلئے ہمیشہ پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایاہے اورلگاتارہوں گا ۔الطاف حسین کی تقاریراوراس کے خیالات ملک دشمن ہیں اوروہ ملک کونسلی تعصب اورلسانی بنیادوں پرملک کو تقسیم کرناچاہتاہےایسامیں اپنے وطن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کےلئے میں جان بھی قربان کرسکتاہوں اورہروقت میری جان اپنے پیارے وطن کےلئے حاضرہے ۔یادرہے کہ امجداللہ نے عام انتخابات 2016میں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245میں تحریک انصاف سے استعفی دیکرایم کیوایم کوجوائن کیاتھاوراب سیاست کومکمل طورپرخیربادکہہ دیاہے ۔