منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اہم سیاسی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017

لاہور(این این آئی ) ننکانہ صاحب سے سابق ممبر قومی اسمبلی شاہد منظور گل اورشیخوپورہ سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی گل آغا نے لاہور میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر شہر میں اہم شخصیات تحریک

انصاف میں شامل ہو رہی ہیں جو عمران خان کے تبدیلی کے نظریے کی حمائیت کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی ہی نواز لیگ کے زوال کا باعث بن رہی ہے موجودہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور ان کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے ۔عبدالعلیم خان نے سابق ممبر ان اسمبلی شاہد منظور گل اور گل آغا کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا سابق صوبائی وزیر سہیل ظفر چیمہ اور سابق ایم پی اے میاں خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دریں اثناء پی ٹی آئی چےئرمین سیکرٹریٹ میں حافظ آباد سے سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی اور گجرانوالہ سے سابق ایم پی اے مہر محمد سلیم نے بھی لاہور میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جواد منج اور نعمان چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے اس کے علاوہ پی ٹی آئی لاہور رورل کے صدر ظہیر عباس کھوکھر اور خالد گجر، شیخوپورہ سے ڈاکٹر محمد سلیم اور فیض رسول گجر، ننکانہ صاحب سے مون خان نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ان ملاقاتوں میں ان ملاقاتوں میں پارٹی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے حالیہ تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کو سراہا گیا اور اس توقع کا اظہار ہوا کہ پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت میں زیادہ منظم انداز میں آگے بڑھے گی او ر آنے والے دنوں میں کارکنوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…