لاہور(آئی این پی)39 ملکی سعودی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت ،راحیل شریف کی تقرری،تحریک انصاف نے خطرناک فیصلہ کرلیا، پاکستان تحریک انصاف کا39 ملکی سعودی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی شدیدمخالفت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت خفیہ فیصلے نہ کرے اور پالیسی میں تبدیلی سے متعلق پارلیمنٹ کو
اعتماد میں لیا جائے‘ پاکستان صرف ثالثی کی حد تک کردار ادا کرے اور حکومت بتائے راحیل شریف کو کس حیثیت اور کن شرائط پر اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 39 ملکی اتحاد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی خدمات لینے کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں راحیل شریف کو اجازت دیدی گئی ۔