سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ کے نوجوان کوقتل کرنے والی سیالکوٹ کی رہائشی نائلہ کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نائلہ نے گوجرانوالہ کے نوجوان شیرون سے دوستی کی تھی اوربعدمیں باہرجانے کاجھانسہ دیکرلاکھوں روپے لوٹ لئے تھے اوربعد میں شیرون کوبھی قتل کردیاتھا۔اطلاعات تویہ تھیں کہ نائلہ فرارہوکرنیپال فرارہوگئی ہے لیکن درحقیقت وہ دبئی گئی تھی اورواپس
آکرعدالت سے 8اپریل تک عبوری ضمانت لے لی ۔اس کیس میں اہم ترین موڑیہ آیاہے کہ شیرون کے قتل کے بعد بھی اس کے سوشل میڈیااکائونٹس استعمال ہورہے ہیں اورمقتول کے بھائیوں سے پیسے بھی مانگے جارہے ہیں ۔پولیس نے بھی ابھی تک کوئی تحقیقات شروع نہیں کی ہیں. شیرون کے بھائی کاکہناہے کہ جب بھی پولیس والوں کوفون کیاجاتاہے توجواب ملتاہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آپ کومزید تفتیش سے آگاہ کیاجائے گا