ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

700ارب لوٹنے والوں کی 50لاکھ میں ضمانت کیسے ہوئی؟15اپریل تک کیا ہونیوالا ہے؟شیخ رشید نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2017 |

ٹیکسلا (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام اداروں کی ساکھ داو پر لگی ہوئی ہے،امید ہے 15 تاریخ تک یا قانون کا جنازہ نکل جائے گا یا ن کا،چھ سات سو ارب لوٹنے والے لوگ پچاس پچا س لاکھ میں ضمانتیں کروا رہے ہیں یہ بغیر کسی ڈیل کے ممکن نہیں، آج اس ڈیل کے حمام میں سب ننگے ہیں،قومی دولت لوٹنے والے سب اکٹھے ہیں ،لٹنے والے آپس میں دست و گریبان ہیں،

ہمیں تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے،سادہ قوم جس نسخے سے بیمار ہوتی ہے پھر اسی کے پاس جاتی ہے،جتنے قبرستان بھرے پڑے ہیں سب لوگ یہی سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر یہ کارخانہ اور کاروبار نہیں چلے گا۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کی یہ خام خیالی اب دور ہوجانی چاہئے کہ ان کے بغیر یہ ملک بحرانوں کا شکار ہوجائے گا،ٹیکسلا میں پریس کلب کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے ،ہمارا دور آیا تو سب سے پہلے ٹیکسلا کو پریس کلب دیں گے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی تاریخ اہم ترین دور سے گزر رہی ہے، میں جوتشی نہیں لیکن بتا رہا ہوں کہ یہ مہینہ ملکی سیاست میں بہت اہم ہے،ایک اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ ملک میں کیاہورہا ہے ڈیل پے ڈیل ہورہی ہے ،چھ سات سو ارب لوٹنے والوں کی صرف پچا س پچاس لاکھ میں ضمانتیں منظور ہورہی ہیں،اگر حدینیہ کا فیصلہ بھی آجاتا کہ کہ ملک کے وزیر خزانہ اور وزیراعظم منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں تومیں نہیں سمجھتا کہ اس کے بعد وزیراعظم کے پاس اس منصف پر فائض رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی رہ جاتا ہے،راحیل شریف کے دورمیں آیان علی نہ باہر جاسکتی تھیں اور نہ شرجیل اندر آسکتے تھے دونوں کے آنے جانے پر پابندی تھی آج اس ڈیل کے حمام میں سب ننگے ہوتے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے جس سے میری بچپن کی یادیں

وابستہ ہیں،دنیا میں کئی ہزار سال پہلے زہین افراد صرف ٹیکسلا میں پائے جاتے تھے،جو ٹیکسلا سے پڑھا ہوا نہ ہو اسے انسان نہیں سمجھتے تھے،اور آج اسی ٹیکسلا کی یہ صورتحال ہے کہ یہاں کے صحافیوں کو پریس کلب کی بلڈنگ تک دستیاب نہیں ، انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو صحافیوں کو پریس کلب دیں گے ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…