اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وہی ہوا جس کا ڈر تھا،تحریک انصاف پر پابندی لگادی گئی،الیکشن کمیشن کا واضح اعلان،.تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن میں تاخیر مہنگی پڑگئی جس کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے پارٹی پردو ماہ کیلئے ضمنی الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کوچار ضمنی انتخابات سے باہر کر دیا۔ پی پی 23 چکوال میں کپتان کا کھلاڑی بلے کے بغیر میچ کھیلے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو اپریل اور
مئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی پی 23 چکوال میں 18 اپریل کو ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان نے اتوار کو جلسہ کیا تھا مگر ان کے امیدوار کو پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 81 سانگھڑ میں 20 اپریل کو ، خیبرپختونخوا میں پی کے 54 مانسہرہ اور پی کے 82 کوہستان میں 10 مئی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ وہاں بھی کپتان کے کھلاڑی بلے کے بغیر میدان میں اتریں گے۔