اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1965 کی پاک-بھارت جنگ میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والے ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیرو عظیم داؤد پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عظیم داؤد پوتا نے 16 دسمبر 1955 کو پاکستان ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی۔1965
کی پاک-بھارت جنگ کے دوران اسکواڈرن لیڈر عظیم داؤد پوتا نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا تھا، اس بہادری پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل عظیم داؤد پوتا 1983 میں ایئرفورس آف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈر بنے، ان کی خدمات پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے انہیں اپنے وطن کے دوسرے بڑے اعزاز ‘زمبابوے آڈر آف میرٹ سے نوازا۔