فیصل آباد(آئی این پی)صو بہ بھر میں وال چا کنگ کے خلاف دفعہ144نا فذ ہو نے کے با وجود خلاف ورزی اہم چوکوں کی دیواروں پر وال چا کنگ سے دیواروں کا حسن ماند پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب بھر کے اضلاع میں وال چا کنگ کے خلاف گز شتہ سال سے فوجداری کی دفعہ144نا فذ ہو نے کے با وجود اس کی بھر پور طریقے سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے صو بہ بھر کے بڑے شہروں کے اہم چوکوں کی دیواروں پرمختلف سیاسی جما عتوں کی طلباء
تنظیموں،نجو میوں،جوگیوں ،عامل با بوں،حکیموں،عظا ئیوں سمیت کالعدم تنظیموں کے نعروں سے بھری پڑی ہیں بیشتر شہروں میں گرلز کا لج اور سرکاری سکولوں کی دیواروں پر خواتین کی بیماریوں کو انتہا ئی نا زیبا الفاظ میں لکھ کر اسکا علاج کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کو پڑھنے کے بعد نوجوان خواتن شرمندہ ہو جا تی ہیں پنجاب کے بڑے شہروں کی انتظا میہ کی مکمل خا مو شی معنی خیز پنجاب حکو مت بھی ان کے خلاف کو ئی ایکشن لینے میں ناکام ہو گئی۔