ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟حکومت نے حیرت انگیز وجہ بیان کردی

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی )وفاقی وزیر دفاع وپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہوگی ،پانی کی کمی کی وجہ سے سسٹم میں چار سے ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی آئی ہے۔ بجلی کا یہ بحران عارضی ہے۔ اپریل میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائیگا۔ فصلوں کی بوائی شروع ہونے والی ہے۔ اس لئے ارسا نے

محکمہ انہار کیلئے پانی محفوظ کیا ہے۔ ہم ایک دو روز میں مکمل اعداد وشمار کے ساتھ عوام کے آگے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ آج سے چار سال قبل قومی خزانہ پر بجلی کا جو بوجھ تھا وہ کم ہو کر ایک چوتھائی رہ گیا ہے۔ ہم نے 116ارب روپے ریکوری اور لائن لاسز کی مد میں بچائے ہیں۔ ہم نے اپریل 2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ کم از کم لوڈشیڈنگ کا کیا تھا۔ جن علاقوں میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ وہاں ریکوری ریٹ صفر ہے۔ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ 2013ء کا 2016کا موخذانہ کیا جائے ایک وقت تھا کہ انڈسٹری کو 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا مگر آج انڈسٹری میں 0لوڈشیڈنگ ہے۔ میڈیا کوریج میں تھوڑا سا توازن ہونا چاہیے۔دوسری طرف ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال4ہزار سے زائد ہونے پر چھٹی کے روز بھی غیر اعلانیہ بدتر ین لوڈشیڈ نگ ‘لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج مظاہرے ‘بجلی کے بل بھی نذر آتش اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی جبکہ وزیر مملکت عابدشیر علی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ بجلی کے ٹرانسمشن سسٹم کوبہتر بنانے کے لئے مرمت کے کاموں کی وجہ سے بجلی بند ہوتی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے اور موسم گرما شروع ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہو

چکی ہے جس سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار 13سو میگا واٹ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ ادائیگیاں نہ ہونے اور تیل کی عدم دستیابی کے باعث آئی پی پیز بھی اپنی مجموعی استعداد سے 30 فیصد کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ، علاوہ ازیں نندی پور ،کوٹ ادو اور دیگر پلانٹ بند ہونے سے پیداوار میں متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے اتوار کے روز ملک بھر میں مارکٹیں بند ہونے کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی نہ آسکی اورچھٹی کے روز بھی لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں 6سے8جبکہ دیہاتیوں میں10گھنٹوں سے زائد تک بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…