سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا میں نواحی علاقے میں لرزہ خیز واردارت گدی نشینی کا شاخسانہ نکلی ‘قتل ہونے والے تمام افراد کو جرگہ کیلئے بلایا اور پھر نشہ آور چیز کھلا کر انہیں ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سارا واقعہ گدی نشینی کے حوالے سے ہے ۔ملزم عبدالوحید اور پیر علی محمد گجر کے بیٹے آصف کے درمیان گدی پر قبضہ کیلئے تنازعہ چل رہا تھا۔ علی محمد گجر اسلام آباد
میں رہتا تھا اور سرگودھا منتقل ہو گیا جہاں ایک تھڑے پر بیٹھ کر دم درود کیا کرتا تھا۔ علی محمد گجر کی 2 سال قبل وفات ہوئی تو اس کے بیٹے آصف نے اسی جگہ پر بیٹھ کر دم درود کرنے کا کام شروع کر دیا اور اس طرح دونوں کے درمیان گدی نشینی کا تنازعہ چل نکلا۔آصف اور ملزم عبدالوحید، دونوں کی گدی کے خواہشمند تھے اور اس تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ بلایا اور قتل ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری کے ساتھ ہے