لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے اپریل کے مہینے کو پاکستانی سیاست کے اہم فیصلوں کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے‘ فوج پیچھے رہ کر جمہوریت کو بچانا چاہتی ہے اور ملک کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے‘ پیپلزپارٹی کی ڈیل کے حمام میں سب ننگے ہیں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کے حل میں طرح ناکام ہو چکی ہیں۔
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے، رواں ماہ پاکستان کی سیاست سے متعلق فیصلے سامنے آئیں گے اور 15 اپریل سے سیاست میں انتہائی گرمی آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہیں کر یں گے اور میں بھی انکے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں