لاہور(آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوگی تو کر پشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ‘ملک میں امیر اور غر یب کیلئے الگ الگ نہیں ایک ہی قانون ہونا چاہیے ‘بھارت صرف دھمکیاں دیتا ہے وہ پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ اس کو منہ کی کھانا پڑ گی ۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس اس ملک کیلئے دہشت
گردی جیسا ہی ناسو ر ہے مگر اسکے حل کیلئے صرف باتیں ہو رہی ہیں عملی طور پر ایسا کچھ نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن تب ختم ہو گی جب ملک میں کر پشن کر نیوالے اسمبلیوں نہیں جیلوں میں ہوں گے اسمبلی میں بھی کر پٹ افراد کا ہر صورت داخلہ روکنا ہوگا جو ملک میں شفاف احتساب کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ضرورت اس بات کی ہے کہ کل نہیں آج ہی احتساب کا خود مختار اداہ قائم کیا جائے ۔